واشنگٹن ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے پر عملدرآمد موخر کر دیا ہے۔ جرمن خبررساں ادار ے کے مطابق وائٹ ہاوس کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بارے میں اعلان آئندہ کچھ دنوں میں سامنے آئے گا۔ 1995ء میں امریکی کانگریس اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کی …
امریکی صدر ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد موخر کر دیا
واشنگٹن ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے پر عملدرآمد موخر کر دیا ہے۔ جرمن خبررساں ادار ے کے مطابق وائٹ ہاوس کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بارے میں اعلان آئندہ کچھ دنوں میں سامنے آئے گا۔ 1995ء میں امریکی کانگریس اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی منظوری دے چکی ہے۔ اس کے بعد سے تمام صدور اس فیصلے پر عملدرآمد کو 6 ماہ کے لیے ملتوی کرتے رہے ہیں۔ اب ٹرمپ کو بھی تاخیر کے اپنے اس فیصلے کے بارے میں وضاحت پیش کرنا ہوگی۔









