اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کےلئے مودی کو راضی کریں، آج دنیا کی نظریں ٹرمپ اور مودی کی ملاقات پر لگی ہیں، مودی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہورہا۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ بھارتی وزیراعظم کو مسئلہ …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کےلئے مودی کو راضی کریں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی وال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کےلئے مودی کو راضی کریں، آج دنیا کی نظریں ٹرمپ اور مودی کی ملاقات پر لگی ہیں، مودی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہورہا۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ بھارتی وزیراعظم کو مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی تجویز پیش کریں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، کشمیر میں بھارتی فوج کے کرفیو کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔








