واشنگٹن۔11مارچ (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو ٹیلیفون پراپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے گفتگو کی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں سربراہان مملکت نے یوکرین کے خلاف روس کی کارروائی کے معاملے پر اپنی مشترکہ تشویش پر بات کی۔ انھوں نے یوکرین کی حکومت اور عوام کے لیے اپنی ٹھوس حمایت کا اعادہ کیا، اور روسی کارروائی کو فوری طور پر بند کرنے کی …
امریکی صدر کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن اور استحکام کے لیے ترکی کی کوششوں کوسراہا

مزید خبریں
واشنگٹن۔11مارچ (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو ٹیلیفون پراپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے گفتگو کی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں سربراہان مملکت نے یوکرین کے خلاف روس کی کارروائی کے معاملے پر اپنی مشترکہ تشویش پر بات کی۔
انھوں نے یوکرین کی حکومت اور عوام کے لیے اپنی ٹھوس حمایت کا اعادہ کیا، اور روسی کارروائی کو فوری طور پر بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور بحران سے متعلق مربوط بین الاقوامی اقدام کا خیر مقدم کیا۔
صدرجو بائیڈن نے تنازع کے سفارتی حل کے سلسلے میں ترکی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور امن اور استحکام کو فروغ دینے میں معاون ان حالیہ رابطوں کا ذکر کیا جو ترکی علاقائی رہنماؤں کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔دونوں صدور نے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے میسر مواقع کے بارے میں بات چیت کی۔








