امریکی صدر کا روس، چین اور دیگر ممالک پر خفیہ جوہری تجربات کرنے کا الزام

واشنگٹن ۔3نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ روس، چین اور دیگر ممالک خفیہ طور پر زیرِ زمین جوہری تجربات کر رہے ہیں جن کے بارے میں عوام کو کچھ نہیں بتایا جاتا، اور کہا ہے کہ امریکا کو بھی ایسے تجربات کرنے چاہییں۔اردو نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور چین تجربے کر رہے ہیں، لیکن وہ …

واشنگٹن ۔3نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ روس، چین اور دیگر ممالک خفیہ طور پر زیرِ زمین جوہری تجربات کر رہے ہیں جن کے بارے میں عوام کو کچھ نہیں بتایا جاتا، اور کہا ہے کہ امریکا کو بھی ایسے تجربات کرنے چاہییں۔اردو نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور چین تجربے کر رہے ہیں، لیکن وہ اس کے بارے میں بات نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ امریکا واحد ملک ہو جو تجربات نہ کرے۔انہوں نے شمالی کوریا کو بھی اُن ممالک کی فہرست میں شامل کیا جو مبینہ طور پر اپنے جوہری ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکا تین دہائیوں سے زائد عرصے بعد پہلی مرتبہ جوہری دھماکہ کرنے والا ہے تو انہوں نے جواب دیاجی ہاں، میرا مطلب یہ ہے کہ ہم بھی دوسرے ممالک کی طرح جوہری ہتھیاروں کے تجربات کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ دنیا بہت بڑی ہے اور طاقتور ممالک ہر جگہ تجربات کر سکتے ہیں، ضروری نہیں کہ آپ کو معلوم ہو وہ کہاں کر رہے ہیں۔ وہ بہت گہرائی میں زیرِ زمین تجربے کرتے ہیں جہاں لوگوں کو صرف ہلکی سی لرزش محسوس ہوتی ہے۔دوسری جانب امریکا کے توانائی کے وزیر کرس رائٹ نے وضاحت کی ہے کہ امریکا کا دراصل جوہری دھماکہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ان کے مطابق جن تجربات کا ذکر کیا جا رہا ہے، وہ نظامی تجربات ہیں، یعنی جوہری ہتھیار کے باقی تمام حصوں کا جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ یہ یقین ہو کہ وہ درست طور پر کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا 1996 سے جامع جوہری تجربہ پابندی معاہدے (سی ٹی بی ٹی) کا رکن ہے، جو ہر قسم کے فوجی یا شہری ایٹمی تجربات پر مکمل پابندی عائد کرتا ہے۔