امریکی صدر کو تیل کی عالمی قیمتوں پر تشویش

واشنگٹن۔22 اپریل(اے پی پی) امریکی تیل کے ذخائر میں کمی کے بعد صدر ٹرمپ نے تیل کی موجودہ قیمتوں کو کافی زیادہ اورمصنوعی قرار دیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتیں بے انتہا زیادہ اورمصنوعی ہیں۔قابل ذکر ہے رواں ماہ کے دوران امریکی تیل کے ذخائر …

واشنگٹن۔22 اپریل(اے پی پی) امریکی تیل کے ذخائر میں کمی کے بعد صدر ٹرمپ نے تیل کی موجودہ قیمتوں کو کافی زیادہ اورمصنوعی قرار دیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتیں بے انتہا زیادہ اورمصنوعی ہیں۔قابل ذکر ہے رواں ماہ کے دوران امریکی تیل کے ذخائر پچھلے پانچ برس کے مقابلے میں اپنی اوسط سطح سے کم ہوگئے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیل کی عالمی منڈی میں نارتھ سی آئل کے سودوں میں اٹھائیس سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید خبریں