امریکی صدر کی وینزویلا میں فوجی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ناکام

واشنگٹن ۔23جنوری (اے پی پی):امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کے ارکان نے اُس قرارداد کو مسترد کر دیا ہے جس کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس کی منظوری کے بغیر وینزویلا میں مزید فوجی کارروائی سے روکنا تھا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعرات کو امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ 215 کے مقابلے 215 سے برابر رہی جس کی وجہ سے قرارداد ناکام ہو گئی۔اس قرارداد میں …

واشنگٹن ۔23جنوری (اے پی پی):امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کے ارکان نے اُس قرارداد کو مسترد کر دیا ہے جس کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس کی منظوری کے بغیر وینزویلا میں مزید فوجی کارروائی سے روکنا تھا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعرات کو امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ 215 کے مقابلے 215 سے برابر رہی جس کی وجہ سے قرارداد ناکام ہو گئی۔اس قرارداد میں صدر کو ہدایت دی گئی تھی کہ جب تک جنگ کے باضابطہ اعلان یا فوجی طاقت کے استعمال کی کوئی واضح قانونی اجازت نہ دی جائے، وینزویلا سے امریکی افواج واپس بلائیں۔

صدر کو وینزویلا سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس سے چند دن قبل ایسی ہی ایک تجویز سینیٹ میں بھی ناکام ہو چکی تھی۔یہ ووٹنگ کانگریس میں پائے جانے والے خدشات کی عکاسی کرتی ہے جن میں کچھ ری پبلکن ارکان بھی شامل ہیں جنہوں نے صدر ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔اس موقف کی حمایت زور پکڑ رہی ہے کہ آئین کے مطابق امریکی فوج کو جنگ میں بھیجنے کا اختیار صدر کے بجائے کانگریس کے پاس ہونا چاہیے۔قرارداد کے مخالفین کا کہنا ہے کہ ’اس کی ضرورت نہیں کیونکہ اس وقت وینزویلا میں امریکی فوج موجود ہی نہیں۔