امریکی صدر کے بیانات ان کی ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا ثبوت ہیں، ایرانی مندوب کا اقوام متحدہ کو خط

اقوام متحدہ ۔7اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات سے ایران کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی تصدیق ہوتی ہے۔ بی بی سی کے مطابق امریکی صدر نے اپنے حالیہ بیانات میں ایران کے مخالفین کو ہتھیار فراہم کرنے کا اعتراف کیا تھا، اُن کے …

اقوام متحدہ ۔7اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات سے ایران کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی تصدیق ہوتی ہے۔ بی بی سی کے مطابق امریکی صدر نے اپنے حالیہ بیانات میں ایران کے مخالفین کو ہتھیار فراہم کرنے کا اعتراف کیا تھا، اُن کے اس بیان کو ایران کی جانب سے دسمبر میں ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں بیرونی مداخلت کے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط میں لکھا ہے کہ امریکی صدر کا یہ اعتراف اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکا نے ایران میں پرامن احتجاج کو تشدد، داخلی انتشار اور خونریزی میں تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس بنیاد پر امریکا کو دسمبر 2025 اور جنوری 2026 کے دوران ہونے والے احتجاج میں شہریوں اور غیر سرکاری و سرکاری اداروں کو پہنچنے والے تمام نقصان کی مکمل ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں ایران میں ہونے والے احتجاج کے دوران ہزاروں افراد مارے گئے تھے ۔ مارے جانے والوں کی تعداد ایران کی جانب سے سرکاری طور پر تقریباً 3 ہزار بتائی گئی ۔