وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ب

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جو سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہے،

قوم اپنے شہداء اور غازیوں کی مقروض ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے والی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

 

مزید خبریں