امریکی صدر کے دورے سے باہمی تعاون اوراقتصادی شراکت داری مضبوط ہوگی، سعودی کابینہ

ریاض ۔13مئی (اے پی پی):سعودی کابینہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں ہفتے متوقع دورہ سعودی عرب کا خیر مقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ اس دورے سے باہمی مفادات اور وژن کے مطابق مختلف شعبوں دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون اور سٹریٹجک شراکت داری مضبوط ہوگی۔ کابینہ نے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے غزہ پٹی …

ریاض ۔13مئی (اے پی پی):سعودی کابینہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں ہفتے متوقع دورہ سعودی عرب کا خیر مقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ اس دورے سے باہمی مفادات اور وژن کے مطابق مختلف شعبوں دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون اور سٹریٹجک شراکت داری مضبوط ہوگی۔

کابینہ نے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے غزہ پٹی اور فلسطینی علاقوں پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اسےعالمی انسانی قانون کی مسلسل خلاف ورزی قراردیا۔ فلسطینی بھائیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مملکت کے واضح موقف کی توثیق کی۔ارکین کابینہ نے عالمی تنظیموں اورفورمز کے ساتھ مختلف حوالوں سے تعاون میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں رواں برس کی آخری سہ ماہی میں مملکت کی میزبانی میں ہونے والی ’میونخ سکیورٹی کانفرنس‘ کو اہم قرار دیا گیاجو بین الاقوامی سلامتی کےلیے اہم ثابت ہوگی۔اجلاس میں ایجنڈے میں درج مختلف امور کا جائزہ لیا جن میں شوری کونسل کی مختلف کمیٹیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات شامل تھیں۔

کابینہ نے مختلف وزارتوں کے سربراہوں کو دیگر ممالک کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی بھی منظوری دی جن میں وزیر تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ امریکی فریق کے ساتھ ایجوکیشن اور ٹریننگ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں۔علاوہ ازیں جمہوریہ چین کے ساتھ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو اس بات کا اختیار دیا گیا کہ وہ ادویات اور طبی لوازمات کے لیے تعاون کی یادداشت تیار کریں۔

کابینہ نے حج سیزن کے آخر تک مملکت کو درآمد کیے جانے والے زندہ مویشیوں پرعائد کسٹم ڈیوٹی کو حکومت کی جانب سے ادا کیے جانے کی بھی منظوری دی۔اجلاس نے سرکاری اداروں میں اعلی عہدوں پر کی جانے والی ترقیوں اور تعیناتی کی بھی منظوری جاری کی ہے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں