امریکی فوج کی مشرقی بحرالکاہل میں کارروائی، منشیات بردار کشتی پر حملے میں دو افراد ہلاک

واشنگٹن۔5نومبر (اے پی پی):امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل کے بین الاقوامی پانیوں میں مبینہ طور پر منشیات لے جانے والی کشتی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر محکمہ جنگ نے گزشتہ روز ایک نامزد دہشت گرد تنظیم …

واشنگٹن۔5نومبر (اے پی پی):امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل کے بین الاقوامی پانیوں میں مبینہ طور پر منشیات لے جانے والی کشتی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر محکمہ جنگ نے گزشتہ روز ایک نامزد دہشت گرد تنظیم کے زیرِ استعمال جہاز کے خلاف کارروائی کی جس میں ان کے مطابق منشیات تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا لیکن جہاز پر سوار دو نارکو دہشت گرد ہلاک ہو گئے، تاہم ہیگسیتھ نے نہ تو الزامات کے ثبوت پیش کیے اور نہ ہی کسی کارٹل کا نام ظاہر کیا۔امریکی انتظامیہ نے اگست سے کیرِیبین خطے میں اپنی فوجی موجودگی میں نمایاں اضافہ کیا ہے جو گزشتہ تین دہائیوں میں اس خطے میں امریکی افواج کی سب سے بڑی تعیناتی قرار دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا ہے کہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ آیا امریکا وینزویلا کے اندر زمینی کارروائیاں کرے گا یا نہیں، تاہم میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ واشنگٹن وینزویلا کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ادھر،وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکا کی ان کارروائیوں کو اپنی حکومت گرانے اور لاطینی امریکا میں اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

مزید خبریں