امریکا کے وزیر خارجہ مارکو رویبو رواں ہفتے متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کا دورہ کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ منگل سے متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کا دورہ کریں گے
واشنگٹن ۔23جون (اے پی پی):امریکا کے وزیر خارجہ مارکو رویبو رواں ہفتے متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کا دورہ کریں گے۔رائٹرز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ منگل سے جمعرات تک مذکورہ ممالک کا دورہ کریں گے، جس سے ٹرمپ انتظامیہ کو موقع ملے گا کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے ابتدائی معاہدے کے حوالے سے براہ راست اپنے خلیجی عرب اتحادیوں سے بات کر سکے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ کے مطابق مارکو روبیو بحرین میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، عمان اور قطر شامل ہیں۔









