جسٹس حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آ ئینی عدالت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ترجمان کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں جسٹس کریم خان آغا نے جسٹس حسن اظہر رضوی سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب وفاقی آئینی عدالت کی کراچی برانچ رجسٹری میں منعقد ہوئی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس امین الدین خان روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں سرکاری دورے پر موجود ہیں، جہاں وہ بین الاقوامی قانونی فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں جسٹس حسن اظہر رضوی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔