امریکی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے

بیجنگ ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو آئندہ پیر کو چین کے دورے پر بیجنگ پہنچیں گے۔ اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس دوران دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کی جائے گی۔ پومپیو اس دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی کے علاوہ دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ میں چین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ا±ن کے حریف ڈیموکریٹس کی حمایت کر کے وسط مدتی امریکی انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے۔