امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کا پینٹاگون کو جوہری ہتھیاروں کے تجربات فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے کا حکم

واشنگٹن ۔30اکتوبر (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو جوہری ہتھیاروں کے تجربات فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا ۔ رائٹرز کے مطابق امریکی صدر نے پینٹاگون کو ہدایت کی ہے کہ وہ 33 سال بعد پہلی بار جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرے۔ یہ اعلان انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات سے چند منٹ قبل کیا جس نے …

واشنگٹن ۔30اکتوبر (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو جوہری ہتھیاروں کے تجربات فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا ۔ رائٹرز کے مطابق امریکی صدر نے پینٹاگون کو ہدایت کی ہے کہ وہ 33 سال بعد پہلی بار جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرے۔ یہ اعلان انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات سے چند منٹ قبل کیا جس نے عالمی سطح پر تشویش کی نئی لہر دوڑا دی ہے۔

ٹرمپ نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر کیا جب وہ میرین ون ہیلی کاپٹر میں بوسان جا رہے تھے تاکہ چینی صدر سے تجارتی مذاکرات کے لیے ملاقات کر سکیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ دیگر ممالک کے تجرباتی پروگراموں کے پیش نظر میں نے وزارتِ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہمارے جوہری ہتھیاروں کی جانچ کو برابری کی بنیاد پر شروع کرے، یہ عمل فوراً شروع کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین ابھی کافی پیچھے ہے لیکن پانچ سال میں برابر آ جائے گا۔فی الحال یہ واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ کا اشارہ جوہری دھماکوں کے تجربات کی جانب ہے یا جوہری صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کے تجربات کی طرف، جو نیشنل نیوکلیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی نگرانی میں انجام دیے جاتے ہیں۔