امریکی کمپنی ٹیسلا کا آئندہ سال سے انسان نما روبوٹس کی پیداوار شروع کر نے کا اعلان

122

نیویارک ۔23جولائی (اے پی پی):امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نےکہا ہے کہ ان کی کمپنی آئندہ سال مقامی طور پر استعمال کے لیے انسان نما روبوٹس کی کم سطح پر پیداوار شروع کرے گی۔

ایلون مسک نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ ان کی کمپنی 2026 میں دوسری کمپنیوں کے لیے روبوٹس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی امید کر رہی ہے۔ ایلون مسک نے اپریل میں کہا تھا کہ ’’ٹیسلا‘‘ کا روبوٹ جسے ’’ آپٹمس ‘‘ کا نام دیا گیا ہے اس سال کے آخر تک فیکٹریوں میں کام کرنے کے قابل ہو جائے گا اور 2025 کے آخر میں فروخت کے لیے تیار ہوسکتا ہے۔ چند ماہ قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2024 کے آخر تک ان روبوٹس کو لانچ کریں گے۔