واشنگٹن۔5نومبر (اے پی پی):امریکی ریاست کینٹکی کے سب سے بڑے شہر لوئس ول میں مال بردار طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد گر کر تباہ ہو گیا ۔ اس حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی کارگو فضائی کمپنی یو پی ایس کا ایم ڈی ۔11 طیارہ لوئس ول کے ہوائی اڈے سے پرواز کے …
امر یکا، مال بردار طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد گر کر تباہ ہو گیا ، 7 افراد ہلاک ، 11 زخمی

مزید خبریں
واشنگٹن۔5نومبر (اے پی پی):امریکی ریاست کینٹکی کے سب سے بڑے شہر لوئس ول میں مال بردار طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد گر کر تباہ ہو گیا ۔ اس حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی کارگو فضائی کمپنی یو پی ایس کا ایم ڈی ۔11 طیارہ لوئس ول کے ہوائی اڈے سے پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا ۔
حادثے کے نتیجہ میں سیا ہ دھوئیں کے بادل کئی کلو میٹر علاقے میں پھیل گئے۔مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طیارے کے عملہ کے تین ارکان اور زمین پر موجود 4 افراد شامل ہیں اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ جائے حادثہ پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں سینکڑوں کی تعداد میں فائر فائٹر ز نے حصہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے این ٹی ایس بی کی 28 رکنی ٹیم جائےحادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔حادثے کے نتیجہ میں ایئر پورٹ کے قریب واقع کینٹکی پٹرولیم ری سائیکلنگ اور گریڈ اے آٹو پارٹس سمیت متعدد کاروباری اداروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔








