امن مشن کے اہداف کے حصول کے لیے رکن ممالک کی جانب سے مضبوط، مستقل اور متحد حمایت کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔8ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے امن آپریشنز کےلیے انڈر سیکرٹری جنرل جیان پیئر لیکروئیکس نے کہا ہے کہ امن مشن کے اہداف کے حصول کے لیے عالمی ادارے کے لیے رکن ممالک کی جانب سے مضبوط، مزید مستقل اور متحد حمایت کی ضرورت ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز سلامتی کونسل اجلاس کو بتایا کہ موجودہ تنازعات کی پیچیدگی کے دوران رکن ممالک …

اقوام متحدہ۔8ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے امن آپریشنز کےلیے انڈر سیکرٹری جنرل جیان پیئر لیکروئیکس نے کہا ہے کہ امن مشن کے اہداف کے حصول کے لیے عالمی ادارے کے لیے رکن ممالک کی جانب سے مضبوط، مزید مستقل اور متحد حمایت کی ضرورت ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز سلامتی کونسل اجلاس کو بتایا کہ موجودہ تنازعات کی پیچیدگی کے دوران رکن ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تقسیم امن کی بحالی اور امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تنازعات کا سیاسی حل مشکل نظر آتا ہے، امن دستے ان ممالک اور خطوں میں شہریوں کی جانوں کی حفاظت کرتے رہتے ہیں جہاں وہ تعینات ہیں۔

انہوں نےکہا کہ اقوام متحدہ کے امن دستے جنگ بندی کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تنازعات کے حل کے لیے اپنے موثر اور طاقتور کثیر جہتی ٹولز کو مضبوط بنانا چاہیے۔