واشنگٹن ۔9جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے کہا ہے کہ امن معاہدے کی صورت میں یوکرین کو فوجی مدد میں امریکا کا ثانوی کردار ہوگا۔ تاس کےمطابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر یوکرین سے متعلق امن معاہدہ طے پا جاتا ہے اور اس میں مستقبل میں کسی ممکنہ حملے کی صورت میں فوجی تعاون کی شق شامل ہوئی تو امریکا اس عمل میں ثانوی …
امن معاہدے کی صورت میں یوکرین کی فوجی مدد میں امریکا کا کردارثانوی ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔9جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے کہا ہے کہ امن معاہدے کی صورت میں یوکرین کو فوجی مدد میں امریکا کا ثانوی کردار ہوگا۔ تاس کےمطابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر یوکرین سے متعلق امن معاہدہ طے پا جاتا ہے اور اس میں مستقبل میں کسی ممکنہ حملے کی صورت میں فوجی تعاون کی شق شامل ہوئی تو امریکا اس عمل میں ثانوی کردار ادا کرے گا۔ صدر کے مطابق یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کی بنیادی ذمہ داری یورپی اتحادیوں اور دیگر شراکت دار ممالک پر عائد ہوگی، جبکہ امریکا معاون کردار تک محدود رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس میں یوکرین کے اتحادی، پورا یورپ اور دیگر ممالک شامل ہوں گے۔امریکی صدر نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ روس مستقبل میں یوکرین پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔ ان کے بقول، امریکا یوکرین کی سکیورٹی کے لیے تعاون پر آمادہ ہے، تاہم اس کا کردار مرکزی نہیں ہوگا۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین جنگ کے مستقبل اور ممکنہ امن مذاکرات سے متعلق عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔








