امید ہے محمد نواز شریف کے ساتھ انصاف کیاجائے گا، سینیٹر آصف کرمانی

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماءسینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ انصاف کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کبھی بھی عدالتوں اور اداروں کا احترام نہیں کیا ۔منگل کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماءسینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ انصاف کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کبھی بھی عدالتوں اور اداروں کا احترام نہیں کیا ۔منگل کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ انصاف ہو گا ۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کبھی بھی عدالتوں اور اداروں کا احترام نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان میں الزامات ،کردار کشی اور اوئے توئے کی سیاست کی بنیاد ڈالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی مخالفین کے لئے لب و لہجہ شائستگی کے زمرے میں نہیں آتا۔