امید ہے پاک چین دوستی رواں سال نئی بلندیوں تک پہنچے گی، چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی کا چینی ٹی وی کو انٹرویو

بیجنگ۔ 20 جنوری (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے امید ظاہر کی ہے کہ سال 2020ءمیں چین اور پاکستان کے درمیان دوستی نئی بلندیوں تک پہنچ جائے گی۔ یہ بات انہوں نے چین کے گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹر ویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے خود کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان آزمودہ …

بیجنگ۔ 20 جنوری (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے امید ظاہر کی ہے کہ سال 2020ءمیں چین اور پاکستان کے درمیان دوستی نئی بلندیوں تک پہنچ جائے گی۔ یہ بات انہوں نے چین کے گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹر ویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے خود کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان آزمودہ اور سدا بہار دوستی اور سٹریٹیجک شراکتداری قائم ہے، دوستی اور سٹریٹجک شراکتداری کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں ۔ پاک چین دوستی اورتعلقات پوری دنیا کے لئے بالعموم اور خطے کے لئے بالخصوص اچھے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ سال 2020ءمیں دونوں ممالک کے درمیان دوستی نئی بلندیوں تک پہنچے گی۔