امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو برطانوی بحریہ کے سربراہ نے تمغہ دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال اور نیول کمانڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ نیول چیف نے فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں …

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو برطانوی بحریہ کے سربراہ نے تمغہ دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال اور نیول کمانڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ نیول چیف نے فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امیر البحر کو فرسٹ سی لارڈ کا برطانوی جہاز پر خصوصی عشائیہ اور برطانیہ کا رائل نیول کالج میڈل دیا گیا ہے ۔امیرالبحر نے اسٹریٹجک راؤنڈ کانفرنس میں شرکت کی اور نیشنل میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے برٹش تھنک ٹینک (انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز) کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے حاضرین سے خطاب اور غیررسمی بات چیت کی ۔نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔