اسلام آباد۔ 23 ستمبر (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحریہ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی میں ہیلتھ سائنس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ترجمان۔ پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں آمد پر ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے نیول چیف کا استقبال کیا۔امیرالبحر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ہیلتھ سائنس کمپلیکس ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل، نرسنگ کالج اینڈ میڈیکل …
امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحریہ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی میں ہیلتھ سائنس کمپلیکس کا سنگ بنیاد دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 23 ستمبر (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحریہ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی میں ہیلتھ سائنس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ترجمان۔ پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں آمد پر ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے نیول چیف کا استقبال کیا۔امیرالبحر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ہیلتھ سائنس کمپلیکس ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل، نرسنگ کالج اینڈ میڈیکل ٹریننگ اسکول اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز اینڈ کالج آف فزیکل تھیراپی پر مشتمل ہو گا، ہیلتھ سائنس کمپلیکس کی تعمیر تین مراحل میں تکمیل پذیر ہو گی۔ پہلے مرحلے میں بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج کاقیام ڈینٹل کئیر اینڈ ریسرچ کے شعبے میں گرانقدر بہتری لائیگا۔ بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنس کمپلیکس ملکی طبی شعبے کی ترقی میں معاون ثابت ہو گا۔








