اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ کوسٹل کمانڈ مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ساحلی پٹی پر ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کی سکیورٹی کے لئے کوسٹل کمانڈ ہر لحاظ سے تیار ہے۔ وہ پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ …
امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا نیوی کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2019 سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ کوسٹل کمانڈ مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ساحلی پٹی پر ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کی سکیورٹی کے لئے کوسٹل کمانڈ ہر لحاظ سے تیار ہے۔ وہ پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2019 سے خطاب کر رہے تھے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2019 میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ امیر البحر نے کوسٹل کمانڈ کی2019 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کی زمہ داری کا علاقہ مشرق میں سر کریک سے مغرب میں جیوانی تک پھیلا ہوا ہے۔ امیر البحر نے سال2019 کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو انعامات سے نوازا۔ قبل ازیں کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے سال 2019 کے دوران کوسٹل کمانڈ یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔








