اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ حربی مہارتوں کے ساتھ ساتھ کردار سازی کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ وہ پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کے لیے منعقدہ اسٹاف اوپن فورم سے خطاب کر رہے تھے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی اوپن فورم میں شرکت …
امیر البحر کی اوپن فورم میں شرکت حربی مہارتوں کے ساتھ ساتھ کردار سازی کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ حربی مہارتوں کے ساتھ ساتھ کردار سازی کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ وہ پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کے لیے منعقدہ اسٹاف اوپن فورم سے خطاب کر رہے تھے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی اوپن فورم میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ میں فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور جاری منصوبوں کے حوالے سے حاضرین کو بریفنگ دی گئی۔ امیر البحر نے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے سیر حاصل جوابات دیے۔ اوپن فورم پاک بحریہ میں مستقل بنیادوں پر منعقد ہونے والی سرگرمی ہے جس میں چیف پیٹی آفیسرز , سیلرز اور سویلینز مختلف امور پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہیں۔









