اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) امیر الحبر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ بہترین اورکامیاب طرز زندگی، اللہْ پر کامل ایمان، بنیادی اسلامی تعلیمات کی پابندی اور کردار کی پختگی میں مضمر ہے، کیڈٹس کی کردار سازی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ادارے کی مسلسل بہترین کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ وہ جمعہ کو کیڈٹ کالج حسن ابدال میں یوم والدین کی تقریب سے …
امیر الحبر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کیڈٹ کالج حسن ابدال میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) امیر الحبر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ بہترین اورکامیاب طرز زندگی، اللہْ پر کامل ایمان، بنیادی اسلامی تعلیمات کی پابندی اور کردار کی پختگی میں مضمر ہے، کیڈٹس کی کردار سازی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ادارے کی مسلسل بہترین کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ وہ جمعہ کو کیڈٹ کالج حسن ابدال میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی اپنے سابق مادر علمی میں خطاب کرتے ہوئے کیڈٹس کی کردار سازی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ادارے کی مسلسل بہترین کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ اپنے کالج کی شاندار روایات کو مضبوطی سے قائم رکھیں۔ امیرالبحر نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کے نوجوانوں سے متعلق اشعار اور قائد اعظم کے فرمودات سے بھی کیڈٹس کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین اور کامیاب طرز زندگی، اللہْ پر کامل ایمان، بنیادی اسلامی تعلیمات کی پابندی اور کردار کی پختگی میں مضمر ہے۔ قبل ازیں ادارے کے پرنسپل نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور تعلیم، کھیلوں اور نصابی سرگرمیوں میں کیڈٹس کی غیر معمولی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔امیرالبحر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس اور چیمپیئن ونگز میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں مارچ پاسٹ، جمناسٹک، گْھڑ سواری اورمارشل آرٹس کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔سول و ملٹری شخصیات، معززین علاقہ اور کیڈٹس کے والدین کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک تھی۔








