اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے حکومت کی نیت بالکل صاف ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کی اپوزیشن کی شکایت کو دور کرنے کے لئے ہم تیار ہیں۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد حکومت نے عملی طورپر پہلے …
انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے حکومت کی نیت بالکل صاف ہے،تحقیقاتی پارلیمانی کمیٹی میں برابری کی بنیاد پر نمائندگی دی جارہی ہے،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان
اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے حکومت کی نیت بالکل صاف ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کی اپوزیشن کی شکایت کو دور کرنے کے لئے ہم تیار ہیں۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد حکومت نے عملی طورپر پہلے اجلاس میں ترمیمی بل پیش کیا اور تحقیقات کرانے کے حوالے سے کام شروع کردیا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے پہلے دن جو اعلان کیا تھا جس پر عملی طورپر پہلے ہی اجلاس میں ترمیمی بل پیش کیا۔ وزیر مملکت نے کہاکہ انتخابات میں دھندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لئے کسی دھرنے ، جلوس اور نہ ہی کسی کو سپریم کورٹ جانے کی ضرورت پڑی۔ حکومت نے اپوزیشن کے مطالبہ کو تسلیم کیا اور کمیٹی میں برابری کی بنیاد پر نمائندگی دی جارہی ہے۔









