انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پید انہیں ہوتا، انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیئے اورہم کریں گے،مریم نواز شریف

والدہ کی صحتیابی کے بعد اپنے وطن واپس چلے جائیں گے، میری والدہ کی کل سرجری ہوئی ہے، امید ہے جلد ہوش میں آ جائیں گی انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پید انہیں ہوتا، انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیئے اورہم کریں گے،مریم نواز شریف لندن ۔ 4 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ والدہ کی صحتیابی …

والدہ کی صحتیابی کے بعد اپنے وطن واپس چلے جائیں گے، میری والدہ کی کل سرجری ہوئی ہے، امید ہے جلد ہوش میں آ جائیں گی
انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پید انہیں ہوتا، انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیئے اورہم کریں گے،مریم نواز شریف

لندن ۔ 4 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ والدہ کی صحتیابی کے بعد اپنے وطن واپس چلے جائیں گے، میری والدہ کی کل سرجری ہوئی ہے، امید ہے جلد ہوش میں آ جائیں گی۔ نجی ٹی وی چینلز کے مطابق بدھ کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح ٹرائل کنڈکٹ کیا گیا سب کے سامنے ہے، 100کے قریب پیشیاں بھگتیں، اب بھی واپس پاکستان جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پید انہیں ہوتا، انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیئے بلکہ آخری گیند اور آخری لمحے تک مقابلہ کرنا چاہیئے اور ہم کریں گے، انتخابات سے قبل انشااللہ پاکستان پہنچ جاﺅں گی اور یقین ہے کہ آخری فتح پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہو گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیل جانے میں ڈرنے کی کوئی بات نہیں، میں جیل جانے کے لیے بھی تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال کے دوران کسی نے یہ لڑائی نہیں لڑی اور اس لڑائی کی قیمت ہمیں ادا کرنا پڑے گی۔