انتخابی عمل کو پر امن بنانے کے لیے حیدرآباد میں سیکورٹی فورسز کا مشترکہ فلیگ مارچ

146
انتخابی عمل کو پر امن بنانے کے لیے حیدرآباد میں سیکورٹی فورسز کا مشترکہ فلیگ مارچ

حیدرآباد۔ 06 فروری (اے پی پی):حیدرآباد کے شہریوں میں تحفظ کا احساس دلانے اور انتخابی عمل کو پر امن بنانے کے لیے سیکورٹی فورسز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔

پولیس ہیڈ کوارٹر سے روانہ ہونے والا فلیگ مارچ لطیف آباد اور قاسم آباد کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپس پولیس ہیڈکوارٹر پر اختتام پذیر ہوا ۔

فلیگ مارچ میں فوج، رینجرز اور پولیس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ لطیف آباد اور قاسم آ باد سے گزرنے والے فلیگ مارچ کا شہریوں نے استقبال کیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں تحفظ کا احساس بیدار کرنا ہے، تینوں فورسز انتخابی عمل کے دوران آمن وامان کی بحالی اور شرپسند ی سے نمٹنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔