اقوام متحدہ ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے روہنگیا مہاجرین کے بحران کو انسانی حقوق کے حوالے سے ایک ڈراﺅنا خواب قرار دیا ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں روہنگیا مہاجرین کے بحران بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ کے دوران کم از کم پانچ لاکھ روہنگیا مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ …
انتونیو گوترس نے روہنگیا مہاجرین کے بحران کو انسانی حقوق کے حوالے سے ایک ڈراﺅنا خواب قرار دیدیا

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے روہنگیا مہاجرین کے بحران کو انسانی حقوق کے حوالے سے ایک ڈراﺅنا خواب قرار دیا ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں روہنگیا مہاجرین کے بحران بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ کے دوران کم از کم پانچ لاکھ روہنگیا مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں اور یہ دنیا میں پناہ گزینوں کا سب سے تیز رفتاری سے معرض وجود میں آنے والا بحران بن چکا ہے، لاکھوں افراد کو بے گھر کر دینے کے نتیجہ میں نہ صرف انتہا پسندی کے لئے سازگار ماحول دستیاب ہو گیا ہے بلکہ خواتین اور بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ میانمر کی ریاست رخائن میں مسلمانوں کے گاﺅں کے گاﺅں جلائے جانے، لوٹ مار اور لوگوں کو ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔








