انتہاپسند مودی کے زیراقتداربھارت میں مسلم خواتین کیخلاف نفرت عروج پر، ہندوتوا کا اصل چہرہ عالمی سطح پرآشکار

انتہاپسند مودی کے زیراقتداربھارت میں مسلم خواتین کیخلاف نفرت عروج پر ہے اور ہندوتوا کا اصل چہرہ عالمی سطح پرآشکار ہو چکا ہے

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):انتہاپسند مودی کے زیراقتداربھارت میں مسلم خواتین کیخلاف نفرت عروج پر ہے اور ہندوتوا کا اصل چہرہ عالمی سطح پرآشکار ہو چکا ہے۔عالمی جریدہ الجزیرہ نے بھارت میں مسلم خواتین کیخلاف پنپتی نفرت، توہین آمیز رویہ اوراے آئی کی زہریلی مہم کو بے نقاب کردیا۔ عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق مصنوعی ذہانت کوبھارت میں مسلم خواتین کے خلاف ہتھیارکے طورپراستعمال کیا جارہا ہے ۔ ہندوتوا پرکاربند بھارت میں مسلم خواتین کئی سالوں سے آن لائن ہراسانی اورنفرت انگیزمہمات کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔ اے آئی کےذریعے مسلم خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے جعلی اور نازیبا تصاویراورگمراہ کن پروپیگنڈا تیارکیا جارہا ہے۔

بھارت میں مسلم خواتین کی تصاویراورویڈیوزکوغیراخلاقی تصاویرمیں تبدیل کرکے نازیبا مناظرمیں دکھایا جارہا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق صرف مئی 2023 سے مئی 2025 میں 1300ہزارویڈیوزبنائی گئیں جن میں مسلم خواتین کو نازیبا خاکوں میں دکھایا گیا ۔ سینٹرفاردی اسٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کی ڈائریکٹر ایویین لیڈگ کے مطابق ہندوتوا کے زیراثرزبھارتی معاشرے میں مسلم خواتین کیخلاف بنائی گئی نازیبا ویڈیوز مزید تقویت پاتی ہیں۔ بھارتی انسانی حقوق کی تنظیم کے اہلکارسمیرنے کہاکہ مسلم خواتین کی مرضی کے بغیربنائی گئی ویڈیوزکواے آئی سے تبدیل کرکےایسا دکھایا جاتا ہے جیسے وہ غیراخلاقی کام میں ملوث ہوں۔