وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(دستور) کے صدر رانا کوثر، جنرل سیکرٹری نوید احمد و فنانس سیکرٹری رازق بھٹی کو سالانہ انتخابات27 ۔ 2026 میں کامیاب ہونے پر مبارکباد دی ہے
انجینئر امیر مقام کی راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(دستور) کے نومنتخب عہدیداروں کو 27 ۔2026 کے انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(دستور) کے صدر رانا کوثر، جنرل سیکرٹری نوید احمد و فنانس سیکرٹری رازق بھٹی کو سالانہ انتخابات27 ۔ 2026 میں کامیاب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں وفاقی وزیر نے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافی برادری کے مسائل کے حل، پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آر آئی یو جے دستور کے چیئرمین نواز رضا کسی تعارف کے محتاج نہیں
جس طرح انہوں نے صحافتی شعبہ میں خدمات سرانجام دی ہیں امید ہے کہ ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کی تنظیم کے نومنتخب عہدیداران بھی صحافتی کمیونٹی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دیں گے۔ امیر مقام نے کہا کہ آر آئی یو جے دستور راولپنڈی اسلام آباد کے پیشہ ور جرنلسٹس ہیں وہ حکومت پاکستان کی معاونت اور مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا کے سامنے اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ صحافت کسی بھی ملک کی ترقی کا اہم ترین حصہ ہوتا ہے۔








