کراچی۔ 20 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اس وقت انسانیت کو یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ہفتہ کو عالمی یوم انسانی یکجہتی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے تمام اقوام کو اکٹھا ہونا چاہیے۔بھارت اور اسرائیل جیسی جارح ریاستوں کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مجبور کرنے کے …
انسانیت کو اس وقت یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، وزیراعلی سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 20 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اس وقت انسانیت کو یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ہفتہ کو عالمی یوم انسانی یکجہتی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے تمام اقوام کو اکٹھا ہونا چاہیے۔بھارت اور اسرائیل جیسی جارح ریاستوں کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مجبور کرنے کے لیے دنیا کو متحد ہونا چاہیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے غربت کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے،سندھ حکومت نے غربت کے خاتمے کیلئے متعدد محاذوں پر کام کیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں رہنے والی تمام برادریوں کے درمیان بھائی چارہ چاہتی ہے۔








