انسانی حقوق کسی حکومت کا تحفہ نہیں بلکہ ہر انسان کا فطری حق ہیں، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):‏وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ انسان کا تعلق چاہے کسی بھی رنگ، نسل، مذہب، قومیت یا زبان سے ہو اس کی عزت، آزادی اور حقوق برابر ہیں،انسانی حقوق کسی حکومت کا تحفہ نہیں بلکہ ہر انسان کا فطری حق ہیں۔ بدھ کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):‏وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ انسان کا تعلق چاہے کسی بھی رنگ، نسل، مذہب، قومیت یا زبان سے ہو اس کی عزت، آزادی اور حقوق برابر ہیں،انسانی حقوق کسی حکومت کا تحفہ نہیں بلکہ ہر انسان کا فطری حق ہیں۔

بدھ کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئیں آج کے دن یہ عہد کریں کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے،ناانصافی پر خاموش نہیں رہیں گےاور ایک ایسے معاشرے کی بنیاد رکھیں گے جہاں انسان کو انسان ہونے پر عزت ملے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق انسان کی پہچان عزت ، احترام اور آزادی ہے اور یہ سب کے لیے یکساں ہے۔