6 ستمبر تاریخ کا روشن باب ہے جب قوم اور افواجِ پاکستان نے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا، عبدالعلیم خان

یومِ دفاع پاکستان پرصدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر تاریخ کا روشن باب ہے جب قوم اور افواجِ پاکستان نے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا۔ وزارت مواصلات سے اتوار کو جاری پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):یومِ دفاع پاکستان پرصدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر تاریخ کا روشن باب ہے جب قوم اور افواجِ پاکستان نے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا۔ وزارت مواصلات سے اتوار کو جاری پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہدائے وطن نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،پاک فوج اور قوم نے 1965ء میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ صدر آئی پی پی نے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے وطن کے دفاع کی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے ساتھ آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان ہی ہمارے شہدا کی قربانیوں کا بہترین صلہ ہے، آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے کردار ادا کریں گے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاک فوج کی بہادری، جرات اور قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔