انسانی حقوق کی خلاف وزی کرنے والے اسرائیلی حکام پر پابندی عائد کی جائے، سعودی وزیر خارجہ

166

ریاض۔6جولائی (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف وزی کرنے والے اسرائیلی حکام پر پابندی عائد کی جائے، ایس پی اےکے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان میڈرڈ خارجہ یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس جس کا عنوان ’وارز اینڈ شیڈو وارز ، مشرق وسطی میں یورپ کے آپشنز؟‘ تھا کے ایک سیشن خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے اجلاس میں غزہ پٹی کی اندوہناک صورتحال پر بحث کرتے ہوئے عالمی سطح پر فوری جنگ بندی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر غزہ پٹی کے متاثرین تک فوری اور مستقل بنیادوں پر امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے پرزوردیاگیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ غزہ پٹی میں بڑھتے ہوئے بحران کے باعث اس وقت جو کچھ جنوبی لبنان میں رونما ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کہا عالمی برادری کی اکثریت اس بات سے متفق ہے کہ فلسطین ، اسرائیل تنازعہ کا مستقل اور منصفانہ حل دو ریاستی فارمولا ہے ، مگر مسئلے کو حل کی طرف بڑھنے کے بجائے اس حوالے سے خاموشی اختیار کرنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔