نیویارک ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرے میں قید لوگوں تک پہنچنے کیلئے رسائی حاصل کریں اور وہاں کی صورتحال کاجائزہ لیکر اپنی رپورٹ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو پیش کریں۔ اگر بھارتی حکومت رسائی نہیں دے رہی تو اپنی مشکلات اور تحفظات کے بارے میں عالمی برادری …
انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں محاصرے میں قید لوگوں تک پہنچنے کیلئے رسائی حاصل کریں ، وہاں کی صورتحال کاجائزہ لیکر اپنی رپورٹ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو پیش کریں، اگر بھارتی حکومت رسائی نہیں دے رہی تو اپنی مشکلات اور تحفظات کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کیا جائے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرے میں قید لوگوں تک پہنچنے کیلئے رسائی حاصل کریں اور وہاں کی صورتحال کاجائزہ لیکر اپنی رپورٹ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو پیش کریں۔ اگر بھارتی حکومت رسائی نہیں دے رہی تو اپنی مشکلات اور تحفظات کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ایمنسٹی انٹرنیشنل، ریڈ کراس اور دیگر وفود کی ملاقاتوں کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں تک ادویات اور غذائی اشیاءپہنچنے نہیں دی جا رہیں، ان سے موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی چھین لی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پر ریلیف کی سرگرمیاں شروع کریں کیونکہ وہاں پر لاک ڈاﺅن کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی آر سی کو لازمی طور پر اپنا مینڈیٹ استعمال کرنا چاہئے۔







