نیویارک ۔ 25 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ انسانوںکی سمگلنگ کرنے والے امیر اور غریب کے مابین بڑھتے ہوئے فرق، آپس کے بڑھتے ہوئے تنازعات اور اقتصادی ناہمواریوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ …
انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے رکن ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
نیویارک ۔ 25 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ انسانوںکی سمگلنگ کرنے والے امیر اور غریب کے مابین بڑھتے ہوئے فرق، آپس کے بڑھتے ہوئے تنازعات اور اقتصادی ناہمواریوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل میں ”تنازعات کی صورتحال میں ٹریفکنگ ان پرسنز“ بارے بحث میں حصہ لیتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے لیبیا میں افریقی تارکین وطن کو غلاموں کے طور پر استعمال کئے جانے کی مذمت کی۔









