انسان کو وہی ملتا ہے جو نصیب میں ہو،صبر اور محنت ضروری ہے،بابر اعظم
انسان کو وہی ملتا ہے جو نصیب میں ہو،صبر اور محنت ضروری ہے،بابر اعظم

مزید خبریں
لاہور۔4مئی (اے پی پی):پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نےپی ایس ایل کے فائنل جیتنا ٹیم اور شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ قرار دے دیا۔میچ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے انسان کو وہی ملتا ہے جو اس کے نصیب میں ہوتا ہے، بس صبر اور محنت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ زندگی ایک رولر کوسٹر کی طرح ہے جہاں اچھے اور برے دونوں وقت آتے ہیں اور انہی تجربات سے سیکھ کر کھلاڑی آگے بڑھتا ہے۔
انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا والدین، فیملی اور مداحوں کی دعاوں کو دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں قریبی لوگوں کی سپورٹ بہت اہم ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم نے ہر میچ کے لیے الگ حکمت عملی اپنائی اور مختلف کنڈیشنز، خاص طور پر لاہور اور کراچی کی پچز کے فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو ایڈجسٹ کیا، جس میں گرانڈ سٹاف کا بھی اہم کردار رہا۔
بابر اعظم نے کہا کہ ایک کھلاڑی کو تینوں فارمیٹس کھیلنے کے لیے تیار رہنا چاہیے کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ صبر اور لمبی اننگز کھیلنے کا ہنر سکھاتی ہے، جو محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم جلد ہی بنگلہ دیش روانہ ہو رہی ہے جہاں ٹیسٹ سیریز کی تیاری کی جائے گی جبکہ جیتی گئی ٹرافی پشاور لے جا کر شائقین کے ساتھ خوشی منائی جائے گی۔








