اقوام متحدہ۔ 18نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں انسانی حقوق سے متعلق ذمہ داریوں کا خیال بھی رکھا جائے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں دہشت گردی، بین الاقوامی سطح پر امن، سلامتی اور ترقی کے لیے خطرہ بن گئی ہے …
انسداد دہشت گردی کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں انسانی حقوق سے متعلق ذمہ داریوں کا خیال بھی رکھا جائے، انتونیو گوئیٹیرس
اقوام متحدہ۔ 18نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں انسانی حقوق سے متعلق ذمہ داریوں کا خیال بھی رکھا جائے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں دہشت گردی، بین الاقوامی سطح پر امن، سلامتی اور ترقی کے لیے خطرہ بن گئی ہے لیکن اس کے خاتمے کے لیے بنائی جانے والی پالیسیوں کو غلط انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔لندن کے ایک تعلیمی ادارے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی پالیسیاں پر امن احتجاج اور قانونی طریقے سے کی جانے والی مخالفت کو خاموش کرانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔









