انسداد منشیات فورس کی کارروائیاں، 451 کلو گرام منشیات برآمد

116
ANF

راولپنڈی۔13مارچ (اے پی پی):انسداد منشیات فورس ( اے این ایف) نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 11 کارروائیوں میں 451 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 17 ملزمان گرفتارکرلیے ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں کوریئر آفس میں جاپان بھیجے جانے والے پارسل سے 5.2 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ملتان ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 450 گرام آئس برآمد کی گئی۔راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 66 گرام ویڈ برآمد کی گئی ۔روغنی روڈ چمن سے 220 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔

شالیمار ٹاو ¿ن لاہور میں خاتون سمیت 4 ملزمان سے 195.6 کلوگرام افیون برآمد کی گئی ۔ ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ کے قریب دو کارروائیوں میں 4 ملزمان سے 15.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم سے 7 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔قصور میں 6 ملزمان گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 5 کلوگرام ہیروئن اور 1 ڈرون برآمد کیا گیا۔مری روڈ راولپنڈی میں ملزم سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔