اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انشاء اللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا، جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمٹیوں کو اس امر پر بریفنگ دیں گے …
انشاء اللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انشاء اللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا، جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمٹیوں کو اس امر پر بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوارتقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننا چاہییں۔









