کوئٹہ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ طلباء و طالبات کے بلند کردار اور اخلاق سنوارنے پر توجہ دی جائے تاکہ ایک صحتمند انسانی معاشرہ کے خواب کی تعبیر ممکن ہو سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈیویجول لینڈز کے زہر اہتمام انسانی حقوق اور میڈیا لٹریسی سے متعلق منعقدہ تین روزہ کانفرنس کا افتتاح کرتے کیا۔ اس کانفرنس میں پبلک …
انفارمیشن ٹیکنالوجی سے واقفیت ہونی چاہیئے، میڈیا کے منفی اثرات پر کنٹرول ضروری ہے،گورنربلوچستان

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ طلباء و طالبات کے بلند کردار اور اخلاق سنوارنے پر توجہ دی جائے تاکہ ایک صحتمند انسانی معاشرہ کے خواب کی تعبیر ممکن ہو سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈیویجول لینڈز کے زہر اہتمام انسانی حقوق اور میڈیا لٹریسی سے متعلق منعقدہ تین روزہ کانفرنس کا افتتاح کرتے کیا۔
اس کانفرنس میں پبلک سیکٹر کی مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام، میڈیا پرسنز اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی شریک تھے،گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہماری روزمرہ کی زندگی میں میڈیا کی اشد ضرورت ہے لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی سے واقفیت ہونی چاہیئے جبکہ میڈیا کے منفی اثرات پر کنٹرول بھی بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ کہ تنقید کے مثبت اور تعمیری پہلو بھی ہیں،تنقید سے اصلاح ہوتی ہے۔
میڈیا علم و معلومات کا موثر ذریعہ ہے، یہ ہمیں پل پل بدلتی دنیا کے حالات سے باخبر رکھتا ہے۔یونیورسٹی کے طالب علم تعلیم اور ریسرچ کیلئے تمام آ ن لائن دستیاب علمی و تحقیقی مواد سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں، یہ درست ہے کہ سوشل میڈیا کی آمد سے روایتی پریس اور نیوز چینلز کی روشنی بھی مانند پڑ چکی ہے۔ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ ڈس انفارمیشن اور جعلی خبروں کے معاشر ہ پر بہت منفی بھی مرتب ہو رہے ہیں جس کی روک تھام کیلئے میڈیا کا درست استعمال اور لوگوں میں مثبت رویوں کا فروغ کارآمد ہو سکتا ہے۔








