وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر محمد شہزاد کو ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا۔
انفارمیشں گروپ کے گریڈ 20 کے افسر محمد شہزاد ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر محمد شہزاد کو ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا۔ جمعرات کو وزارت اطلاعات و نشریات سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد شہزاد جو اس سے قبل ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات تھے، کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد شہزاد کی تقرری فوری طور پر تاحکم ثانی نافذ العمل ہوگی۔








