کوئٹہ کے مختلف پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز ودیگر کی تقرریاں وتبادلے کردئیے گئے ۔ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے گئےہیں
کوئٹہ پولیس میں تبادلے، ایئرپورٹ، سیٹلائٹ ٹائون، سریاب اور سٹی تھانوں میں افسران کی نئی تعیناتیاں

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 جولائی (اے پی پی):کوئٹہ کے مختلف پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز ودیگر کی تقرریاں وتبادلے کردئیے گئے ۔ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے گئےہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر حکیم خان کو ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ کے عہدے سے تبدیل کرکے ایس آئی او تھانہ سیٹلائٹ ٹائون تعینات کیا گیا ہے، جبکہ انسپکٹر محمد مقبول کو ایس آئی او تھانہ سیٹلائٹ ٹائون سے ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح سب انسپکٹر عبدالمجید کو ایس ایچ او تھانہ شہید فیاض احمد محمود الرحمان، سریاب سے پولیس لائنز شہید فیاض احمد سمبل تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سب انسپکٹر فضل الرحمن کو اے ایس ایچ او تھانہ سٹی سے ایس ایچ او تھانہ شہید محمود الرحمان، سریاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت کی جانب سے جاری احکامات میں تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کریں۔








