"قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔”
سی ٹی ڈی آپریشن کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے دہشت گرد گرفتار

مزید خبریں
کراچی۔ 09 جولائی (اے پی پی):کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)اور حساس اداروں نے کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آئی ای ڈی دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مطلوب کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی عطا ء الرحمان عرف نعیم بخاری گروپ کے دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
جمعرات کوترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد جمیل انصاری عرف شعیب عرف چا چا ولد علی محمد انصاری اورحماد علی انصاری عرف ذرار عرف ببلو ولد محمد جمیل انصاری شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4بارودی مواد سلیب ،5ڈیٹو نیٹر،10پرائما کارڈ،ریمورٹ کنٹرول ڈیوائز اور5 پستول برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشتگرد 2015 سے رپوش تھے جو شہر میں سلیپر سیل منظم کرنے کیلئے نیٹ ورک بنا رہے تھے۔ گرفتار دہشت گردمحمد جمیل انصاری عرف شعیب عرف چا چا(نعیم بخاری گروپ)کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہے اور افغانستان سے آئی ای ڈی اور سرکٹ بنانے کی تربیت لے چکا ہے اور دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کے لئے سہولت کاری کاکام کرتا تھا جبکہ حماد علی انصاری عرف ذرار عرف ببلوشہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے گھر پر خود کش حملہ میں ملوث ہے جبکہ دلدار عرف چا چا اور عمران بھٹی جوکہ سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کا قریبی ساتھی ہے۔ گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔








