کمشنر نصیرآباد ڈویژن سیکریٹری ایریگیشن اور صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی سربراہی میں کیرتھر کینال کے بیرونِ حدود قائم غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف بھرپور اور مؤثر آپریشن کیا گیا اورمتعدد غیر قانونی واٹر کورسز کو مسمار کر دیا گیا
کیرتھر کنال کے بیرونِ حدود قائم غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف بھرپور اور مؤثر آپریشن ، متعدد غیر قانونی واٹر کورسزکو بند کر دیا گیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 جولائی (اے پی پی):کمشنر نصیرآباد ڈویژن سیکریٹری ایریگیشن اور صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی سربراہی میں کیرتھر کینال کے بیرونِ حدود قائم غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف بھرپور اور مؤثر آپریشن کیا گیا اورمتعدد غیر قانونی واٹر کورسز کو مسمار کر دیا گیا،مسمار کئے گئے مختلف واٹر کورسزز میں خان محمد خان جمالی واٹر کورس، میر محمد ولد باجی خان واٹر کورس، سفر خان واٹر کورس ،سائیں دادا عمرانی واٹر کورس ، عطر خان پلال واٹر کورس، لعل محمد جتک واٹر کورس ،لعل بخش جتک واٹر کورس، ولی محمد برڑو واٹر کورس، فضل محمد ولد عبداللہ ناوڑہ واٹر کورس، عبداللہ ناوڑہ واٹر کورس ،محمد عمر بروہی واٹر کورس ہوت خان واٹر کورس لعل بخش ناوڑہ واٹر کورس، اللہ ہندہ چانڈیو واٹر کورس ، محمد بچل لہڑی واٹر کورس، بدل خان لہڑی واٹر کورس ،محمد پناہ واٹر کورس شامل ہیں ۔
اس آپریشن میں ایگزیکٹو انجینئرکیر تھر کنال غلام محمد بادینی، ایس ڈی او اپر ذیشان جمالی ،ایس ڈی او لوئر عابد علی سیال، اسسٹنٹ کمشنر استامحمد رمضان ،اشتیاق، سب انجینئر ریاض میمن سب انجینئر صدام علی بوہڑ سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کیرتھر کینال سے پانی کی غیر قانونی تقسیم ناجائز کنکشنز اور بیرونِ حدود واٹر کورسز کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔ نہری پانی کی منصفانہ اور شفاف تقسیم کو یقینی بنانے، کاشتکاروں کے جائز حقوق کے تحفظ اور پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے ایسے آپریشنز آئندہ بھی بلاامتیاز اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔







