"سید ناصر شاہ کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عوام غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں۔” — سید کمیل شاہ
سید ناصر شاہ کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، سید کمیل شاہ

مزید خبریں
سکھر۔ 09 جولائی (اے پی پی):چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں کو بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سید ناصر حسین شاہ کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے، وہ کسی ایمرجنسی یا آئی سی یو میں نہیں ہیں اور نہ ہی ان سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت ہے۔سید کمیل حیدر شاہ نے بتایا کہ سید ناصر حسین شاہ معمول کے طبی معائنے اور ایک طے شدہ طبی پروسیجر کے لیے چند روز قبل کراچی سے ابوظہبی گئے تھے، جہاں ان کا کامیاب پروسیجر مکمل ہو چکا ہے۔ الحمدللہ وہ مکمل طور پر خیریت سے ہیں، صحت مند ہیں اور ان شاء اللہ آئندہ چند روز میں پاکستان واپس آ جائیں گے، جس کے بعد وہ اپنی معمول کی عوامی اور سرکاری ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران عوام، دوستوں، کارکنوں اور خیرخواہوں کی جانب سے مسلسل دعاؤں، نیک تمناؤں، فون کالز اور پیغامات پر وہ تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں، صرف مستند ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر یقین کریں اور سید ناصر حسین شاہ کی مکمل صحت و سلامتی کے لیے دعاگو رہیں۔







