"سرکاری صحت مراکز میں ادویات کی دستیابی، صفائی، عملے کی حاضری اور مریضوں خصوصاً سیاحوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔”
مانسہرہ، اسسٹنٹ کمشنر اوگی کا آر ایچ سی چار باغ و بی ایچ یو کھٹائی کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 09 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر اوگی محمد آفتاب منیر نے آر ایچ سی چار باغ اور بی ایچ یو کھٹائی کا دورہ کیا اور ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، مریضوں بالخصوص سیاحوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس مانسہرہ کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے عملے کی حاضری اور ریکارڈ بھی چیک کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر اوگی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ سیاحتی سیزن کے دوران مقامی آبادی اور سیاحوں کو معیاری طبی سہولیات، ادویات کی بروقت فراہمی اور بہتر سروس ڈیلیوری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔







