انقرہ میں پاک ترکی اعلی سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ کا15 واں اجلاس

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پاکستان اعلی سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ (ایچ ایل ایم ڈی جی) کا 15 واں اجلاس 22، 23 دسمبر تک انقرہ میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی چیف آف ترک جنرل اسٹاف جنرل سیلیوک بیرکارتو اولو نے ترک وفد کی قیادت کی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) میاں محمد ہلال حسین ، سیکرٹری دفاع نے مذاکرات میں پاکستان کے وفد کی قیادت کی۔ایچ ایل ایم ڈی جی اجلاس کے دوران …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پاکستان اعلی سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ (ایچ ایل ایم ڈی جی) کا 15 واں اجلاس 22، 23 دسمبر تک انقرہ میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی چیف آف ترک جنرل اسٹاف جنرل سیلیوک بیرکارتو اولو نے ترک وفد کی قیادت کی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) میاں محمد ہلال حسین ، سیکرٹری دفاع نے مذاکرات میں پاکستان کے وفد کی قیادت کی۔ایچ ایل ایم ڈی جی اجلاس کے دوران دونوں وفود نے فوجی تربیت ، تعلیم ، انسداد دہشت گردی اور دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار اور خریداری سمیت باہمی تعاون کے تمام مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف نے مشرق وسطی ، جنوبی ایشیاء اور افغانستان سمیت موجودہ علاقائی ماحول کے بارے میں مشترکہ نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کی توسیع کی۔ اس اجلاس میں اس پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا جو گذشتہ سال اپریل میں پاکستان میں ہونے والے ایچ ایل ایم ڈی جی کے آخری اجلاس کے بعد سے ہوئی ہے۔ ایچ ایل ایم ڈی جی پاکستان اور ترکی کے مابین اعلیٰ سطحی ادارہ جاتی میکانزم ہے ، جس کو چارٹر پالیسیوں اور دفاعی میدان میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے عملی منصوبوں کا پابند بنایا گیا ہے۔ پاکستان-ترکی ایچ ایل ایم ڈی جی کا اگلا اجلاس 2021 میں پاکستان میں منعقد ہو گا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) میاں محمد ہلال حسین نے ترکی کے وزیر قومی دفاع ہولوسی اکار ، چیف جنرل ترک اسٹاف جنرل یاسر گلر ، ترکی کے دفاعی صنعتوں کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل ڈیمر اور ترک ایرو اسپیس کے سی ای او ڈاکٹر تیمل کوٹل سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔پاکستانی وفد نے دفاعی صنعتی فرم بشمول بائیکار (یو اے وی او ای ایم) ، اایسالسان ، ہیوالسان اور TAI کا بھی دورہ کیا۔