لاہور/کراچی ۔20 فروری(اے پی پی ) آل راؤنڈر انور علی کو عمر اکمل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل کرلیاگیا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیکنکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی انور علی کے نام کی منظوری دیدی ہے۔ٹیکنکل کمیٹی میں ڈاکٹر سہیل سلیم، سمیر کھوسہ، مرینہ اقبال اوربازید خان شامل ہیں جبکہ کمیٹی کی سربراہی وسیم خان کررہے ہیں۔ترجمان پی سی بی کے مطابق …
انور علی عمر اکمل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل

مزید خبریں
لاہور/کراچی ۔20 فروری(اے پی پی ) آل راؤنڈر انور علی کو عمر اکمل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل کرلیاگیا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیکنکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی انور علی کے نام کی منظوری دیدی ہے۔ٹیکنکل کمیٹی میں ڈاکٹر سہیل سلیم، سمیر کھوسہ، مرینہ اقبال اوربازید خان شامل ہیں جبکہ کمیٹی کی سربراہی وسیم خان کررہے ہیں۔ترجمان پی سی بی کے مطابق بطور متبادل کرکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں انور علی کا انتخاب سلور کیٹیگری میںکیا گیا ہے، اس سے قبل انور علی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔انور علی اب تک 23 ایچ بی ایل پی ایس ایل میچوں میں 191 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 32 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔








